ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہائیکورٹ نے زرتاج گُل کے کاغذات نامزدگی کے متعلق درخواست مسترد کر دی

Zartaj Gul, Lahore High Court Rejected Zartaj Gol's petition, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی روپوش رہنما زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی کے متعلق دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔

ہائی کورٹ ملتان بینچ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کےکاغذات نامزدگی کیس کی سماعت کل منگل کے روز ہوئی۔  جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے زرتاج گل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر زرتاج گُل کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے مسترد کئے جانے کے خلاف دائر کی گئی درخواست مستردکردی۔

 نامعلوم مقام پر روپش زرتاج گل نے ہائی کورٹ میں درخواست مسترد کئے جانے کے بعد یہ الزام لگایا کہ مجھے گرفتار کرنے کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا جارہا ہے، میں ہر فورم پر اپیل کروں گی۔

 زرتاج گل کی جانب سے آر او کے کاغذات نامزدگی پر لگائے اعتراضات پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ زرتاج گل کی جانب سے وکیلوں کے زریعہ ڈی جی خان کے حلقہ این اے 185 کے لئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔