ویب ڈیسک: منیب بٹ پہلی بار ٹی وی ڈرامے میں خواجہ سرا کے روپ میں دکھائی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار منیب بٹ پہلی بار ایک خواجہ سرا کے روپ میں ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔اس حوالے سے اداکار نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں پہلی بار مخنث شخص کے روپ میں دکھائی دیں گے۔
اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے میں ان کے ہمراہ صبا قمر بھی ہوں گی اور وہ شوبز کیریئر میں پہلی بار ایک مشکل کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اس حوالے سے اداکارہ صبا قمر نے بھی ڈرامے کے کردار کی جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک منفرد موضوع پر بنائے گئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔
View this post on Instagram
ذرائع کے مطابق یہ ڈراما امریکی فلاحی تنظیم ’یو ایس ایڈ‘ کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے اور اس کی کہانی نیٹ فلیکس یا دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹ کی ویب سیریز کی طرح بولڈ اور منفرد ہوگی۔
منیب بٹ کے مطابق ڈرامے میں ان کا کردار پیدائشی طور پر مخنث ہوتا ہے جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سی ایس ایس کا اعلیٰ امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوتا ہے، پہلی بار کسی ڈرامے میں مخںث شخص کو تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوکر سماجی مسائل حل کرتے دکھایا جائے گا۔