ویب ڈیسک: سرد موسم کےآتے ہی متعدد افراد کو ایک عجیب مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطاق موسم سرد ہونے کے بعد زندگی میں کافی تبدیلیاں آتی ہیں جو گرمیوں کے مقابلے میں کافی اچھی لگتی ہیں، لیکن جہاں سردیاں آنے سے بہت سے لوگ خوش ہوتے ہیں وہیں کچھ افراد کے لئے مشکل کا وقت آجاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سردیاں آتے ہی ان افراد کی انگلیاں ٹھنڈی ہوکر اکڑ جاتی ہے جس سے گرفت کمزور ہوجاتی ہے۔
اس عجیب مسئلے کے پیچھے وجہ کیا ہے؟ اصل میں انگلیوں کو کنٹرول کرنے والے مسلز کہنی میں ہوتے ہیں مگر انگلیوں میں لمس محسوس کرنے والے ریسیپٹرز بھی ہوتے ہیں جن کے افعال سرد موسم میں متاثر ہوتے ہیں، یعنی ہمارا دماغ تو مسلز کو درست سگنل بھیجتا ہے مگر سردی سے اعصاب کے افعال متاثر ہوچکے ہوتے ہیں۔اس کے نتیجے میں انگلیوں کی حرکت اور گرفت کمزور یا عجیب محسوس ہوتی ہے۔
سردیوں میں ہاتھوں اور پیروں کو ہر وقت ٹھنڈا رہنے کے پیچھے بھی ایک وجہ چھپی ہوتی ہے اور وہ ہے خون کے بہاؤ میں کمی آنا۔ہمارا جسم سرد موسم کے دوران اہم اعضا کے گرم رکھنے کے لیے ہاتھوں یا پیروں کے لیے خون کے بہاؤ کو محدود کردیتا ہے۔اس کے نتیجے ہاتھوں اور پیروں کے ہر وقت ٹھنڈے ہونے کا احساس ہوتا ہے جس سے بھی گرفت کمزور ہوتی ہے۔
اسی وجہ سے بہت زیادہ سرد موسم میں ہاتھوں اور پیروں میں فراسٹ بائٹ کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔