وزارتِ پیٹرولیم نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزارتِ پیٹرولیم نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: Patrol Prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ابتدائی طور پر یومیہ 39.12 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی، یومیہ 1840 بیرل تیل حاصل ہوگا۔

 وزارتِ پیٹرولیم نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر یومیہ 39.12 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی، یومیہ 1840 بیرل تیل حاصل ہوگا۔ موجودہ کیلنڈر سال کے دوران تیل اور گیس کی یہ پندرہویں دریافت ہے، دریافت سے تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار میں کمی واقع ہوگی۔

  خیال رہے اس سے قبل پاکستان کے صوبہ سندھ میں قدرتی گیس اور تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا تھا۔ یہ ذخائر سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت ہوئے۔او جی ڈی سی ایل نے 26 جون 2022 کو تیل اور گیس کی تلاش شروع کی تھی۔

 سرکار ی دستاویزات کے مطابق 3400 میٹر گہرائی سے ذخائر دریافت ہوئے، سانگھڑ چک 5 جنوبی سے 2 ہزار بیرل یومیہ تیل نکالا جائے گا، کنویں سے 13 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس بھی دریافت ہوئی ہے۔