ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم ٹاؤن؛ ڈپٹی کمشنر ایف بی آر پرقاتلانہ حملہ

Deputy commissioner firing case
کیپشن: Deputy commissioner firing
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)مسلم ٹاؤن کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر ایف بی آر کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ, پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی, آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔
 فائرنگ کا واقعہ کریم بلاک مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سلمان علی اپنے ساتھی علی سولنگی کے ہمراہ ذاتی کار میں جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گاڑی کے پچھلے دروازے پر تین گولیاں لگیں۔ اطلاع ملنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر اور ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن رضوان طارق سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

فرانزک ماہرین کی مدد سےجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سی سی پی او فیاض احمد دیو سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer