ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کا دوسرے روز ، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم

ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کا دوسرے روز ، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے پہاڑ جیسے اسکور کا تعاقب شروع کر دیا، ایک وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے۔

ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستان کے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن شان 10 رنز بنا کر ہی آؤٹ ہو گئے جس پر محمد عباس نائٹ واچ مین عابد علی کا ساتھ دینے میدان میں آئے اور کھیل کے اختتام تک وکٹ پر موجود رہے۔ نیوزی لیند نے اپنی پہلی اننگز میں 431 رنز بنا کر بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو کین ولیمسن 94 اور ہنری نکولس 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور ولیمسن 129 جبکہ ہنری نکولس 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیوی کپتان کے کیرئیر کی یہ 23ویں سنچری رہی۔ جیمی سن 32 اور سینٹنر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹم ساؤتھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بی جے واٹلنگ نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ نیل ویگنر 19 اور ٹرینٹ بولٹ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تین کھلاڑی آؤٹ کرنے والے شاہین آفریدی کا جادو دوسرا روز نہ چل سکااور اپنے کوٹے میں صرف ایک ہی وکٹ کا اضافہ کر سکے، یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عباس، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer