( راؤ دلشاد حسین ) ایک کروڑ کی آبادی میں گراں فروشوں کو نکیل ڈالنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد محض 59، گریڈ 18 کے 15 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر سے باہر ہی نہ نکل سکے، گراں فروشوں کے خلاف سال بھر کی کارروائیاں بھی مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند نہ کرسکیں۔
پرائس کنٹرول 2020 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مٹھی بھر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہریوں کو ریلیف نہ دلاسکے۔ سال بھر میں صرف 1 لاکھ 45 ہزار 968 انسپکشنز کی گئیں، 17 ہزار 758 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
ضلعی انتظامیہ نے رواں سال 3 کروڑ 94 لاکھ 4 ہزار 800 روپے کے جرمانے عائد کرنے کا دعویٰ کیا۔ 4 ہزار 177 گراں فروشوں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرکے گرفتار کروایا گیا۔