ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس(ر) محمد عارف انتقال کرگئے

جسٹس(ر) محمد عارف انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ محمد عارف چوہدری انتقال کرگئے، نماز جنازہ 29 دسمبر بروز اتوار صبح 11 بجے اسلم ریاض حسین پارک نزد 55 مین گلبرگ پر ادا کی جائے گی۔        

جسٹس ریٹائرڈ محمد عارف چوہدری کو ہارٹ اٹیک ہونے پر عمر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔ مرحوم کی عمر بیاسی سال تھی۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔ مرحوم سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور جسٹس ریٹائرڈ نذیر اختر کے سمدھی تھے۔

مرحوم کے ایک بیٹےعثمان عارف ڈپٹی اٹارنی جنرل جبکہ سلیمان عارف کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔ مرحوم ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، وفاقی سیکرٹری قانون، چئیرمین فیڈرل سروس ٹربیونل اور ریٹائرمنٹ کے بعد گیمبیا میں چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے۔