ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل الاؤنس کا مطالبہ، ملازمین کا دوبارہ احتجاج کا فیصلہ

جوڈیشل الاؤنس کا مطالبہ، ملازمین کا دوبارہ احتجاج کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)تیس فیصدجوڈیشل الاؤنس نہ ملنے پرملازمین نےایڈوکیٹ جنرل پنجاب آفس کے سامنے دوبارہ احتجاج کا فیصلہ کرلیا، ملازمین کا کہنا ہے کہ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے اب  احتتجاج ، دھرنا اوردما دم مست قلندر ہوگا۔ 

 تفصیلات کے مطابق  لایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمین نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے تیس فیصد جوڈیشل الاؤنس کےلیے بھجوائی گئی سمری منظور نہ ہونے پرگزشتہ ہفتے کے دوران دوروز تک  احتجاج کرتے رہے، چیئرمین چوہدری عبدالرزاق کی قیادت میں ملازمین نے گزشتہ ہفتے کے دوران  بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حکومت اور بیوروکریسی کے خلاف نعرے بازی کی ۔

  احتجاج کے باعث سرکاری امور ٹھپ بھی رہے۔ ایپکا اے جی آفس کے صدر محمد منشاء نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے اے جی افس کے ملازمین کو تیس فیصد جوڈیشل الاؤنس کی سمری چیف سیکرٹری اورسیکرٹری فنانس کوبھجوائی گئی ۔ سمری گزشتہ آٹھ ماہ سے چیف سیکرٹری پنجاب کےپاس پڑی ہے۔

 ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے جوڈیشل الاونس کی سمری منظور کروانے کی یقین دھانی پراحتجاج ختم کیا گیا تھا۔  لیکن ابھی تک جوڈیشل الاونس کی منطوری کےلیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ ایک ہفتہ تک  تیس فیصد جوڈیشل الاونس دینے کی منظوری نہ دی گئی توپھردما دم مست قلندرہوگا۔ 

مزید دیکھیے: