اہم اطلاع: بجلی کے بلوں میں کون سے صارف کون سا ٹیکس بچا سکتے ہیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: بجلی کے مہنگے بلوں میں کون کون سے ٹیکسز لگتے ہیں اور کون سے صارفین کو کون کون سے اضافی ٹیکس دینا پڑتے ہیں۔

8 مختلف ٹیکسز  اور  3 سرچارجز کے ساتھ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی وصولیاں جاری ہیں۔ 

 ایف بی آر میں رجسٹرڈ  فائلر صارفین جو بجلی کے بلوں میں  شامل کیا جانے والا انکم ٹیکس بھی بل کے ساتھ ادا کر رہے ہیں وہ فوری طور پر  پی آئی ٹی سی کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔  پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی میں رجسٹریشن کے بعد بجلی بلوں میں انکم ٹیکس شامل ہو کر نہیں آئے گا۔

 ٹیکسز کے ساتھ مہنگی بجلی کی بڑی وجہ کیپسٹی پیمنٹ کی بھی ہے، صرف رواں سال تخمینے کے تحت 2 ہزار 800 ارب روپے کی بجلی کی خریداری ہوئی جس میں 2000 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ کیلئے مختص ہوئے، اگلے مالی سال 2 ٹریلین روپے کیپسی پیمنٹ کی مد میں ادا کرنے ہیں۔