ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاتل اور اسکےوالدین کابہتر کلاس کامطالبہ ،امریکا نےرسائی مانگ لی

قاتل اور اسکےوالدین کابہتر کلاس کامطالبہ ،امریکا نےرسائی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نور مقدم کے قاتل اور اسکے والدین نے جیل میں بہتر کلاس دینے کا مطالبہ کردیا ، ٹیلی فون انٹرویو کیلئے امریکا کا حکام سے رابطہ

 رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم اور امریکی شہری ظاہر جعفر سے ٹیلی فون انٹرویو کے لیے امریکہ نے حکام سے رابطہ کیا ہے، جبکہ ملزم اور اس کے والدین نے بہتر سہولیات کا مطالبہ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے ذرائع  کے مطابق  ظاہر جعفر کے والدین اور شریک ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی نے جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کی ہے۔ جبکہ گرفتار مرکزی ملزم  اور مبینہ قاتل ظاہر جعفر کی طرف سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انہیں یہاں سے کسی بہتر جگہ منتقل کیا جائے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ پرائیوسی کے مسائل کی وجہ سے وہ اس درخواست کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔قبل ازیں امریکی سفارتخانے کے حکام نے اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس میں زیر حراست ملزم ظاہر جعفر سے پولیس کی تحویل میں ملاقات کی  تھی