این سی اے، ایلومینائی کے فن پاروں کی نمائش

این سی اے، ایلومینائی کے فن پاروں کی نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) نیشنل کالج آف آرٹس کے ایلومینائی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد، نمائش میں نامور مصوروں اور اساتذہ کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔

نیشنل کالج آف آرٹس میں 70 اور 80 کی دہائی میں فارغ التحصیل ہونے والے مصوروں کے فن پاروں کو نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔ بشریٰ حامد، خلیل انجم، ماہ رخ بٹ، ناہید فخر، قیصرہ عدنان، ثاقب اختر کے فن پاروں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ان فن پاروں کو دیکھتے ہوئے سابق پرنسپل این سی اے سلیمہ ہاشمی کہتی ہیں کہ متعدد فن پارے خواتین کے ہیں اور انھیں خوشی ہے کہ آج بھی وہ اپنے کام سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

ان فن پاروں میں تاریخ، ثقافت، سماج اور انسانی جذبات کو کینوس پر اتارا گیا ہے۔ این سی اے میں اساتذہ اور مصوروں کے ان فن پاروں کی نمائش میں طلباء و طالبات کو خصوصی مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے اساتذہ کے ہاتھ سے بنے شاہکار دیکھ سکیں۔ این سی اے کے ایلومینائی اس نمائش پر خوش ہیں۔

نیشنل کالج آف آرٹس نے طلباء کے علاوہ اپنے اساتذہ اور ایلومینائی کے فن پاروں کی نمائش کے ذریعے سے نوجوان نسل کو اساتذہ کے کام سے شناسائی اور مہارتوں سے آگاہ کیا ہے۔