جنید ریاض:صوبائی وزیرتعلیم برائے سکولزمراد راس نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، سابقہ ادوار میں تعلیم پر خصوصی توجہ نہیں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم برائے سکولزمراد راس نے سٹی 42 سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیم میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ تعلیم پر پیسہ خرچ کرنے کی بجائے دونوں ہاتھوں سے ڈیپارٹمنٹ کو لوٹا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ محکمہ کے افسران سے میٹنگ کریں گے تو عوام تعلیی میدان میں عوام واضح تبدیلی دیکھے گی۔ بچوں کی تعلیم اولین ترجیحات میں شامل ہوگی۔محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کا محاصرہ کیا جائے گا۔