ویب ڈیسک : ریلوے کے مسافروں کیلئے اچھی خبر،پاکستان ریلوے نے یکم مئی سے کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
یکم مئی سے 15 مئی تک 15 دونوں کیلئے شالیمار ایکسپریس کے تمام کلاسوں میں 20 فیصدتک کا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا، 15 مئی سے 30 مئی 2023 تک 15 دنوں کیلئے شالیمار ایکسپریس کی کلاسوں میں 10 فیصد کاڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ ریلوے حکام کاکہناہے کہ تمام کرایوں میں کمی ایڈوانس اور کرنٹ بکنگ پردیئے جائیں گے،جبکہ پہلے سے کی گئی ریزرویشن کا ڈسکاؤنٹڈ ریفنڈ بھی واپس دیا جائیگا۔