سٹی 42 :سعودی عرب میں مقیم 4 پاکستانی شہریوں کومنشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ۔
سعودی پولیس نے سعودی عرب میں منشیات رکھنے کے جرم میں چار پاکستانی شہری گرفتار کرلیے ۔سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں پاکستانی شہری نشہ آور گولیاں اور دیگر منشیات کی فروخت میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔