کھانسی کا سیرپ صحت کیلئے خطرناک قرار

 کھانسی کا سیرپ صحت کیلئے خطرناک قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں تیار کردہ ایک اور کھانسی کے شربت کو صحت کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے شربت کے جن نمونوں کا تجزیہ کیا گیا ان میں خطرناک حد تک ڈائتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول نامی مرکب موجود تھے۔

کھانسی کے شربت میں پائے جانے والے دونوں زہریلے کیمیکل انسانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور یہ موت کا سبب بھی بن سکتے ہیں, کھانسی کا یہ مضر صحت شربت بھارتی پنجاب میں واقع کیو پی فارماکیم لمیٹڈ نامی کمپنی تیار کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھارت نے ادویات بنانے والی ایک کمپنی کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا تھا کیونکہ اس کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کے شربت کی وجہ سے ازبکستان میں 18 بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔