میاں، بیوی کی گلا کٹی لاشیں، بیٹےکا چونکا دینے کا والا بیان

Murder in Lahore
کیپشن: Murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: کوٹ لکھپت میں قتل کی لرزاخیز واردات،میاں بیوی کے قتل کا مقدمہ کوٹ لکھپت تھانے میں مقتولین کے بیٹے کی مدعیت میں درج کر لیا۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی۔

تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں دہرے قتل کی واردات کا معاملہ، واقعہ کا مقدمہ مقتولین کے بیٹے محمد حنان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی کے مطابق حنان کہنا ہے کہ وہ دوکان پر تھا، بیوی نے فون پر بتایا کہ امی ابو اپنے کمرے میں زخمی پڑے ہیں،بیوی نے بتایا کہ وہ اوپر والے پورشن میں افطاری کا انتظام کر رہی تھی،نیچے آئی تو والدین کو زخمی حالت میں دیکھ کر کال کی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

پولیس کو اطلاع کرنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ تاحال مقتولین کا پوسٹ مارٹم مکمل نہ ہو سکا۔مقتولین کی شناخت 62 سالہ ادریس اور 58 سالہ نگہت کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے دہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سی سی پی او نے شواہد کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دے دیا۔