عمران خان نےالیکشن مہم کی کامیابی کو مینارپاکستان جلسے سے مشروط کر دیا

عمران خان نےالیکشن مہم کی کامیابی کو مینارپاکستان جلسے سے مشروط کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:الیکشن مہم کی کامیابی کو مینارپاکستان جلسے سے مشروط کر دیا گیا ،پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جلسہ کامیاب ہوا تو الیکشن نتائج پر بڑا فرق پڑے گا،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ رہنماوں اور ٹکٹ کے امیدواروں کو دباؤ میں نہ لایا جائے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن مہم کی کامیابی کو مینار پاکستان جلسے سے مشروط کردیا ہے، ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ رہنماوں اور ٹکٹ کے امیدواروں کو دباو میں نہ لایا جائے، لیکن انہیں یہ ٹاسک دیں کہ وہ خود بتائیں کہ جلسے میں کون کتنے لوگ لاسکتا ہے، اس بات کا خود تعین کیا جائے، لیکن جو جتنا ٹارگٹ دے وہ اسے پورا بھی کرے، اس حوالے سے سینٹر چودھری محمد سرور نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں واضح کر دیا ہے کہ کسی کو پابند نہیں کرتے وہ اتنے ہزار یا اتنے سو افراد لائیں، لیکن جو جتنے لا سکتا ہے وہ لائے، پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم میں کامیابی کا انحصار جلسے کی کامیابی پر ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اس خوف میں مبتلا ہے کہ اگر جلسہ توقع کے مطابق کامیاب نہ ہوا تو الیکشن مہم کو دھچکا لگے گا، اسی لئے واضح ہدایات کی گئی ہیں کہ راستے بند بھی ہوں تو کارکن ہر صورت مینار پاکستان پہنچیں، جبکہ رہنما کپتان کو جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کررہے ہیں۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی کی 29 اپریل کے جلسہ کیلئے طالبعلموں کو خصوصی دعوت

تحریک انصاف دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لئے یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا پہنچ گئی، ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے طالبعلموں کو 29 اپریل کو لاہور میں ہونےو الے جلسے کے حوالےسے عمران خان کا پیغام پہنچایا۔