اشرف خان: ملکی معیشت کے لئے ایک اور اچھا دن , انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 6 پیسے سستا ہوگیا.
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 290 روپے سے بھی نیچے آگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 290.86 روپے سے گر 289.80 روپے پر بند ہوا ۔انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 17.30 روپے سستا ہوچکا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈالر 17 روپے سے زائد سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کا بوجھ 2100 ارب روپے کم ہوگیا ۔ڈالر سستا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت میں کمی ہوگی ۔