شاہد سپرا:شوکت ٹاؤن میں 6ماہ سے گیس کی عدم فراہمی کامعاملہ سنگین ہو گیا،خواتین سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہورریجن دفتر کےسامنے سراپااحتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق خواتین نےاحتجاج کرتےہوئےگرومانگٹ روڈپر ایک گھنٹہ ٹریفک کوبند کئےرکھا،گیس کمپنی کی انتظامیہ نے بات سننے کی بعددروازےبندکردیئے۔
اس کے علاوہ صارفین کی سہولت کیلئے کھلنےوالےماڈل کسٹمرسروسزسینٹرکوبھی بندکردیاگیا،وفاقی وزیرتوانائی محمد علی نےگزشتہ ہفتے صارفین کیلئےکسٹمرسروسزسینٹرکاافتتاح کیاتھا۔
خواتین سراپا احتجاج کا کہنا تھا کہ گیس آتی نہیں، ہزاروں روپے کے بلز بھجوادیئےگئے ہیں،سوئی گیس کی ٹیمیں دورہ کر کے غائب ہو جاتی ہیں۔