ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سے اغوا ہوئی 12 سالہ لڑکی پنجاب سے بازیاب

کراچی سے اغوا ہوئی 12 سالہ لڑکی پنجاب سے بازیاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے 15 ستمبر کو اغوا ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو پولیس نے پنجاب کے شہر لودھراں سے بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 35 سی سے15 ستمبر کو لاپتہ ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو سرجانی تھانے کی انوسٹی گیشن پولیس نے بنجاب کے شہر لودھراں میں کارروائی کرکے بازیاب کرایا۔

لڑکی کو 25 سالہ ملزم شہباز نے شادی کرنے کی غرض سے اغوا کیا تھا۔

پولیس کی کارروائی کے دوران ملزم شہباز فرار ہوگیا تاہم ملزم کے بھائی سمیت 4 رشتہ داروں کو پولیس نے اغوا میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کرلیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer