عابد چودھری: جھوٹےمقدمات درج کرواؤ گے تو خود جیل جاؤگے۔پولیس نے جعلی مقدمات کااندراج کرانےوالوں کےگردشکنجہ تنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ قانون سازی کےلیےکابینہ کمیٹی برائے قانون کو سمری بھجوادی گئی ہے۔
تفصیلات پولیس کی مشینری کو استعمال کرتےہوئےجعل سازی اور حقائق کے منافی درج کئےگئےمقدمات صرف خارج نہیں ہونگے بلکہ جھوٹ کا سہارالینے والوں کےخلاف بھی مقدمہ درج کیا جائےگا۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال خان کےمطابق پولیس نے قانون سازی کےلیے پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائےقانون کو سمری بھجوادی ہے۔
سمری میں سفارشات کی گئی ہیں کہ جھوٹےمقدمات درج کروانےوالوں کےخلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کی منظوری دی جائے، شہرکےمختلف تھانوں میں اس نوعیت کےمقدمات درج کرائےگئے ہیں جنہیں جھوٹ اورغلط بیانی کی بنیاد پر خارج کرنا پڑا۔
پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائےقانون کوبھجوائی گئی سفارشات کےمطابق جھوٹےمقدمات کےاندراج پر 182کے تحت کارروائی کےعلاوہ ضابطہ فوج داری کےتحت مقدمات کااندراج شروع کیا جائےگا۔