ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نریندر مودی اور بھارتی افواج کشمیر میں سب سے بڑی دہشتگردی کررہے ہیں‘‘

Governor Punjab Ch Sarwar
کیپشن: Governor Punjab
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے ملاقات کی، صدر آزادکشمیر اورگورنر پنجاب نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا بھرپور مقدمہ لڑنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر بیرسٹر سلطان محمود اور گورنر چودھری محمد سرور نے خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کو لازمی قرار دیدیا۔
 گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہا اور بے نقاب ہوچکا ہے، ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیری عوام جرات کیساتھ اپنی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، ان شا اللہ وہ کامیاب ہوں گے، نریندر مودی اور بھارتی افواج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کررہے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، خطے میں امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ بندوق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیریوں کی آواز کسی صورت نہیں دبا سکتا۔

صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا قتل عام کررہا ہے، دنیا کو بھارتی مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لینا چاہیے۔