ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ پریشانی کا شکار

لاہور سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ پریشانی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن کی ایک اور نااہلی منظر عام پر آ گئی، لاہور سمیت پنجاب بھرمیں سینکڑوں ان سروس پرموشن پانےوالےاساتذہ کی تعیناتیاں نہ ہوسکیں،اساتذہ پرانے عہدوں پر ہی کام کرنے پرمجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ لاہور میں ترقیاں پانے کے باوجود 500 سے زائد اساتذہ سیس بحال نہ ہونےکے باعث تاحال تعینات نہ ہوسکے، لاہور میں اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے لئے 29 مئی اور13 اگست کو ڈی پی سی کی گئی تھی، ڈی پی سی میں 500 سےزائد اساتذہ کوگریڈ 15 اور 16 میں ترقیاں دی گئیں،اساتذہ کوای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کے عہدے پرترقیاں دی گئیں۔

اساتذہ نےسکول ایجوکیشن سےایڈجسٹمنٹ کے لئے سیس بحال کرنےکا مطالبہ کردیا، پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی تعیناتیوں کے لئے فوری نوٹس لے،دوسری جانب سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ مینول کی بجائے سیس کے ذریعے ہی اساتذہ کی تعیناتیاں ہونگیں،سیس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہےجلد بحال بھی کردیا جائے گا۔

دوسری جانب گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 200 سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے نام تبدیل کرنےکا حکم دیا،جس کے تحت تمام سکولوں کے باہر گورنمنٹ پرائمری ،مڈل یا ہائی سکول ایکس ایم سی ایل تحریر کرایا جائےگا۔سی ڈی جی ایل سکولوں پر ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی کافی عرصہ سےختم ہو چکی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکے مطابق اب یہ تمام ادارے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر انتظام ہیں،میونسپل کیڈرسکولوں میں عملے کی تنخواہیں، پنشن اور بجٹ سکول ایجوکیشن مہیا کر رہا ہے،اس لئے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer