ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راحیلہ خادم حسین پنجاب اسمبلی اجلاس میں چوڑیاں لے آئیں

Raheela Khadim
کیپشن: Raheela Khadim
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمرا اسلم) مہنگائی کیخلاف انوکھا احتجاج، مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں چوڑیاں لے آئیں۔

مسلم لیگ (ن)کی ایم پی اے راحیلہ خادم اجلاس میں شرکت کے لیے اسمبلی پہنچیں تو رنگ برنگی چوڑیاں بھی اپنے ساتھ لے آئیں، ایک چوڑی کا رنگ ہرا بھی تھا، راحیلہ خادم حسین نے کہا کہ سبز رنگ کی چوڑیاں عمران خان کے لیے، پیلے رنگ کی چوڑیاں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اور لال رنگ کی چوڑیاں حکومتی ارکان اسمبلی کے لئے لائی ہوں، حکومتی ارکان عوامی مسائل سے غافل نئی دلہن کی طرح اپنے گھروں اور دفاتر میں بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مرزا جاوید پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجا اجلاس میں شرکت کیلئے سائیکل پر اسمبلی پہنچے، کہتے ہیں کہ پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے کے بعد گاڑی چلانا مشکل ہو چکا ہے، شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بطور احتجاج آج سائیکل پر اسمبلی آیا ہوں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام پر رحم کیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری واپس لیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer