پہلا ٹی ٹوئنٹی، بنگالی ویمنز کو 14 رنز سے شکست

پہلا ٹی ٹوئنٹی، بنگالی ویمنز کو 14 رنز سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 14 رنز سے شکست دیدی، پاکستانی کپتان بسمہ معروف آل راؤنڈ کارکرردگی پر ویمن آف دی میچ قرار پائیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں ہونیوالے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ، کپتان بسمہ معروف 34، عمیمہ سہیل 33 رنز بنائے۔ سدرہ نواز نے پاکستانی اننگز کے آخری اوور میں چار چوکوں کی مدد سے 16 رنز بناکر پاکستانی ٹیم کا اسکور 126 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بنگلہ دیش کی جہاں آرا عالم نے چار جبکہ رومانہ احمد، تامن لتا اور پناگھوش نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
رنزکے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پہلی دو وکٹیں چھ رنز پر گرگئیں جس کے بعد مہمان ٹیم سنبھل نہ سکی اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بناسکی ۔ رومانہ احمد نے 50 نگارسلطانہ 17، سنجیدہ اسلام 14 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی انعم امین نے دو جبکہ ڈائنا بیگ، کائنات امتیاز بسمہ معروف اور عالیہ ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی کپتان بسمہ معروف کو میچ عمدہ کارکردگی پر ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ پیر کے روز کھیلا جائے گا۔