(زین مدنی)سٹیج کی نامور اداکارہ ندا چوہدری کو غیر اخلاقی پرفارمنس کرنے پر ڈراما کرنے سے روک دیا گیا ۔
ڈرامہ قوانین سے ہٹ کر پرفارمنس کرنے پر مانیٹرنگ ٹیم نے سٹیج اداکارہ ندا چودھری کو پرفارمنس سے روک دیا۔مانیٹرنگ ٹیم نے یہ اقدام ندا چودھری کی سوشل میڈیا پرغیرا خلاقی پرفارمنس کی ویڈیوز سمیت شکایات موصول ہونے پر اٹھایا گیا۔
ندا چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی تحریری نوٹس موصول نہیں ہوا اور نہ ہی وارننگ نوٹس دیا گیا ہے ۔قانون کے مطابق پہلے وارننگ نوٹس جاری کیاجاتا ہے۔