بار کونسل کے انتخابات میں صرف ایک روز باقی رہ گیا

بار کونسل کے انتخابات میں صرف ایک روز باقی رہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: بار کونسل کے انتخابات میں صرف ایک روز باقی رہ گیا، انتخابات  کے لئےایس او پیز جاری، لاہور ہائی کورٹ کا احاطہ پولنگ سٹیشن قرار ، انتخابات کے روز کسی شخص کو بغیر ماسک کے پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق  پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق انتخابات اٹھائیس نومبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفہ کے ہوں گے،امیدوار ووٹرز وکلاء  کے لئےسینی ٹائزر کا بندوبست کریں گے،کسی امیدوار کو پولنگ کے روز ہائیکورٹ اور اس کے گردونواح میں لنچ باکس تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتخابات کے روز کسی بھی امیدوار کو ہائیکورٹ میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، ووٹ کاسٹ کرنے  کے لئےصرف کالی یا نیلی پنسل استعمال ہوگی، ووٹ کاسٹ کرنے  کے لئےقومی شناختی کارڈ اور پنجاب بار کونسل کا کارڈ 2019 یا 2020 لازمی ہوگا، دونوں کارڈز کے بغیر ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جی پی او چوک کے قریب شاہ چراغ پارک اور سپریم کورٹ رجسٹری کی سڑک ووٹرز وکلاء کی پارکنگ کے لئے استعمال ہوگی،لاہور ڈویژن کے امیدوار، ٹرنر روڈ اور فین روڈ سے مزنگ اڈے تک کیمپ آفس بناسکیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer