پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پرچے میں غلطی تسلیم کر لی

 پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پرچے میں غلطی تسلیم کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو )  پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کالج لیکچرر انگریزی کے سوالیہ پرچے میں غلطی تسلیم کر لی،کمیشن کا انگریزی کیلئے کالج لیکچرر کے ٹیسٹ میں تمام امیدواروں کو ایک نمبر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے انگریزی مضمون کی لیکچر شپ کیلئے ٹیسٹ میں شمولیت کرنے والے امیدواروں کو اضافی نمبر دیے جائیں گے۔  انگریزی مضمون کیلئے لیکچرر کے ٹیسٹ میں غلط سوالات پر امیدواروں نے شکایات درج کرائی تھیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 8 نومبر کو کالج لیکچرر انگریزی کیلئے ٹیسٹ لیا تھا۔ اس تحریری امتحان میں ایک سوال کے جوابات کے آپشن غلط درج کیے گئے تھے۔ امیدواروں کی شکایات کے بعد کمیشن کی جانب سے ماہرین مضمون کی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی اس کمیٹی کی انکوائری کے بعد امیدواروں کی شکایات ہو درست قرار دیا گیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer