ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانز فلم فیسٹیول 2024: انسویا سین گپتا نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ  جیت کر بھارت کو حیران کر دیا

Shameless movie, Canes Film Festival, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت کے فلم بین اور عام شہری اس وقت خوشگوار حیرت سے پتھرا کر رہ گئے جب انہیں  اداکارہ انسویا سین گپتا  کے کانز فلم فیسٹیول 2024 میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کا سرپرائز ملا۔

 بھارت میں کہا جا رہا ہے کہ انسویا سین گپتا نے بھارت کے لیے تاریخ رقم کر دی ہے۔کانز فلم فیسٹیول کو دنیا میں فلموں کا سب سے اہم اور ذی وقار فیسٹیول سمجھا جاتا ہے جہاں فلموں کو اعلیٰ ترین فنی معیار کے سبب اہمیت ملتی ہے۔

 انسویا  سین گپتا کو کانز 2024 میں یو این سرٹین ریگارڈ سیگمنٹ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا ہے۔ غور طلب ہے کہ انسویا کو فلم "دی شیملیس" کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا ہے۔

فلم دی شیم لیس کی ہدایت کاری بلغاریہ کے فلم ڈائریکٹر کانسٹینٹن بوجانوف نے کی ہے۔ انسویا کانز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی پہلی بھارتی اداکارہ ہیں۔ کانز فلم فیسٹیول کی 86 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھارتی اداکارہ نے کانز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے۔

اس فلم فیسٹول میں بھارتی فنکاروں کی تقریباً 10 فلمیں ایوارڈز کی فہرست میں شامل تھیں۔ اس کے ساتھ ہی، پائل کپاڑیہ کی فلم 'آل وی امیجن ایز لائٹ' کانز کا سب سے بڑا اعزاز پام ڈی آر جیتنے کے لیے قطار میں ہے۔ ہر بھارتی کو امید ہے کہ انسویا سینگپتا کی طرح 'آل وی امیجن ایز لائٹ' بھی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کرے گی۔

انسویا نے اس تاریخی ایوارڈ کو 'دنیا بھر میں ہم جنس پرستوں اور دیگر پسماندہ کمیونٹیز کی برابری کی جدوجہد سے منسوب کر دیا ہے۔کانز فیسٹیول میں' اپنی تقریر میں انسویا نے کہا کہ آپ کو جنسی مساوات کے لیے لڑنے کے لیے ہم جنس پرست ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ سمجھنے کے لیے آپ کو ہم جنس پرست ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کو مرکزی دھارے سے ہٹانا قابل رحم ہے۔

انسویا سین گپتا کون ہیں

اداکارہ ہونے کے علاوہ انسویا ایک ہنر مند پروڈکشن ڈیزائنر بھی ہیں۔ انسویا کو ممبئی میں پروڈکشن ڈیزائنر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ فی الحال وہ گوا میں رہتی ہیں۔ انسویا نے تجربہ کار اداکارہ نینا گپتا اور ان کی بیٹی مسابا گپتا کے نیٹ فلکس شو مسابا مسابا کا سیٹ تیار کیا تھا۔ انسویا کولکتہ کی رہنے والی ہیں اور انہوں نے جادھو پور یونیورسٹی سے انگریزی ادب کی تعلیم حاصل کی ہے، لیکن انسویا کو بچپن سے ہی کچھ مختلف کرنے کا شوق تھا۔

دی شیم لیس نے فخر دلا دیا

دی شیم لیس بھارتی فنکاروں کی فلم ہے، جو کانز فلم فیسٹول 2024 میں ایوارڈ کے لیے شامل تھی۔ اس بار کانز میں 10 سے زائد بھارتی فنکاروں کی فلمیں کانز 2024 میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے گئی ہیں۔ فلم دی شیم لیس کو کانز میں یو این سرٹین ریگارڈ سیکشن میں نامزد کیا گیا تھا۔ اس فلم کی کہانی بھارت کی دو خواتین کے گرد گھومتی ہے۔ یہ فلم دو بھارتی خواتین کی کہانی ہے جو اپنے حالات سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔