(عابد چوہدری)معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑی تیزی سے پنپ رہا ہے معمولی زنجش پر گالم گلوچ ،تشدد یہاں تک کہ دوسرے کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا ۔ اگر ایک فریق جان سے جاتا ہے تو دوسرا فریق جیل کی سلاخوں کے پیچھے جا کر اپنی زندگی برباد کر بیٹھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے میں گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے خاتون کے گھر دھاوا بول دیا۔درجنوں افراد نے خاتون ایمنہ بی بی کے گھر دھاوا بولا،تشدد سے وقاص،شہزاد اور خاتون ایمنہ بی بی زخمی ہوئی۔
خاتون ایمنہ بی بی کے مطابق ایمان خان ،حبیب ،بارک خان سمیت دیگر افراد نے گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کےباوجود مقدمہ درج نہ کیا گیا۔دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ واقعے کی درخواست موصول ہو گئی،قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔