ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک ختم ہوتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ،ہیٹ سٹروک کا خطرہ

رمضان المبارک ختم ہوتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ،ہیٹ سٹروک کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : رمضان المبارک ختم ہوتے ہی گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ،گزشتہ کئی دن سے شہر کا درجہ حرارت 40 تک پہنچ گیا۔ بڑھتی گرمی کے پیش نظر ماہرین نے بھی ڈی ہائیڈیشن اور گیسٹرو کی کیسز کی گھنٹی بجا دی ۔


ماہرین کا کہنا تھا کہ بڑھتی گرمی میں مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ، پانی میں نمکیات، جیسے او آر ایس کا استعمال کیا جائے ، پسینہ  آنے کی صورت میں انسانی جسم سے نمکیات ختم ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے مزید بتایا کہ آلو بخارے کا شربت، اور سمیت دیگر مشروبات اس گرمی کےموسم میں مفید ہیں۔ مگر بازاروں میں بکنے والے مشروبات سے گریز کریں ، یہ کسٹرو کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بازاروں میں مشروبات کی فروخت تو شروع ہو گئی، مگر اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا تو کورونا وائرس سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے کی خدشات ہیں۔ 

یاد رہے گزشتہ سال کی نسبت گرمی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، گرمی کی شدت بڑھنے سے ہیٹ سٹروک کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے،بارش ہوتی ہے تو موسم معتدل ہوجائے گا۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer