عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے صدر مملکت نےمنظوری دے دی

عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے صدر مملکت نےمنظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی24: تاریخ ساز دن کی تاریخ آ گئی۔ عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے۔ صدرمملکت نے منظوری دی دے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت ممنون حسین کو عام انتخابات 2018 کرانے کے لیے 25، 26 اور 27 جولائی کی تاریخوں کی تجویز پر مبنی سمری بھیجی تھی۔ جس کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 25 جولائی کے لیے گرین سگنل دیا اور بعد ازاں صدر مملکت نے اس پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:زائد المعیاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے

 24 نیوز کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کو اپنی مہم کے لیے دو ماہ ملیں گے۔ 55دنوں کی لڑائی یکم جون سے شروع ہو گی۔ صدر مملکت سے عام انتخابات کی سمری منظوری کے بعد الیکشن کمیشن سات دن کے اندر انتخابی شیڈول جاری کر دے گا۔

پڑھنا نہ بھولیں:الیکشن کمیشن نےانتخابی نتائج کو شفاف بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن سمری منظوری کے بعد سات دن کے اندر انتخابی شیڈول جاری کرنے کا پابند ہے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 جون سے پہلے آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔نگران ویراعظم اور چاروں نگران وزرائے اعلیٰ کی تقرریوں کے لیے حکومت اور اپوزیشن کےپاس وقت بہت کم رہ گیاہے۔ نگران وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے پاس 8 دن باقی ہیں،سندھ، خیبرپختوانخوا اور بلوچستان کے نگران وزیر اعلی کی تقرری کے لیے 5 دن باقی رہ گئے ہیں۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:پنجاب بارکونسل کا 28 مئی کوصوبہ بھرمیں ہڑتال کا اعلان

قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی آئینی مدت 31 مئی کو مکمل ہو جائے گی جبکہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی آئینی مدت 28 مئی کو مکمل ہو جائے گی۔ حکومت اور اپوزیشن کے بعد پارلیمانی کمیٹی میں بھی نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer