شانگلہ دہشتگردی؛ چین کے سفارتحانہ کی چینی اور پاکستانی متاثرہ گھرانوں سے تعزیت اور اظہارِ افسوس

Peoples Republic of China, China , Shangla terrorist attack, Chinees Embassy in Islamabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عوامی جمہوریہ چین نے ضلع شانگلہ میں  چینی شہریوں کی گاڑی پر خودکش  حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اس حملہ میں جانوں سے ہاتھ دھونے والے چینی اور پاکستانی شہریوں کے اہل حانہ سے تعزیت کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس دہشت گرد حملہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ 

 اسلام آباد مین عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانہ نے آج منگل کی صبح  خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں  چینی شہریوں کی گاڑی پر دہشتگردوں کے خود کش حملہ پر  ردعمل ظاہر ہرتے ہوئے  کہا ہے کہ  چینی سفارت خانہ اور قونصل خانہ اس دہشت گرد حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملے میں منشانہ بننے والے  دونوں ملکوں کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور   اظہار افسوس کرتے ہیں۔

عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہےکہ پاکستانی حکام  اس حملےکی مکمل تحقیقات کریں۔  ترجمان نے کہا ہےکہ پاکستان میں موجود  چینی شہریوں اور یہاں کام کرنے والی چینی کمپنیوں  کے منتظمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ  مقامی سکیورٹی صورتحال پر گہری توجہ رکھیں۔