مریم نواز کی چینی قونصلٹ جا کر شانگلہ حملے میں چینی انجینئیروں کی وفات پر تعزیت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   راؤ دلشاد:   پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز نے بدھ کے روز لاہور میں چینی قونصلٹ جا کر شانگلہ حملے میں چینی انجینئیروں کی وفات پر تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور  میں چینی قونصل جنرل ژاؤ  شیرین سے ملاقات کی اور شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار  افسوس کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں چینی حکومت اور عوام کے ساتھ  باہمی تعاون اور  اشتراک کا سلسلہ جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ چینی شہریوں  پر حملہ ترقی اور خوشحالی کا عمل سبوتاژ  کرنےکی مذموم سازش ہیں۔ متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، ان کی فول پروف سکیورٹی کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔