سٹی42: لیاقت بلوچ جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر بن گئے۔
لیاقت بلوچ کو جماعت کا قائم مقام امیر بننے کا موقع سراج الحق کے عمرہ پر جانے کی وجہ سے ملا ہے۔
لیاقت بلوچ نے پیر کے روز منصورہ میں قائم مقام امیر کا حلف اٹھا لیا ،۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے بتایا ہے کہ سراج الحق رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف میں رہیں گے۔