ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیلئے اڑان بھر گئی

South Africa
کیپشن: South Africa
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان  کرکٹ ٹیم کا 34 ارکان پر مشتمل اسکواڈ جنوبی افریقہ روانہ ہو گیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ  جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی جو آج جوہانسبرگ  پہنچے گی، قومی کرکٹ ٹیم  کے  دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں، قومی اسکواڈ وہاں سے 17 اپریل کو 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہرارے روانہ ہوگا، جہاں سے 12 مئی کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگی۔

قومی اسکواڈ میں  21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، آصف علی، دانش عزیز(سندھ)، فہیم اشرف، حیدر علی ، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان  اور عثمان قادر، ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی  اور عثمان قادر ۔اسپورٹ اسٹاف میں منصور رانا (منیجر)، مصباح الحق (ہیڈ کوچ)، عبد المجید (فیلڈنگ کوچ) اور یونس خان (بیٹنگ کوچ) شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer