ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان میں رانا اور ڈوگر برادری کے درمیان جھگڑا، رہنما پیپلز پارٹی رانا سجاد کا بھائی قتل

Multan clash, two killed, City42
کیپشن: پیپلز پارٹی کے راہنما رانا سجاد  کی فائل فوٹو۔ ان کا بھائی آج لاری اڈا تصادم میں مرنے ولوں میں شامل ہے۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مہر عمران: ملتان میں وہاڑی چوک لاری اڈا پر رانا اور ڈوگر برادری کے درمیان جھگڑے میں گولیاں چل گئیں۔ فائرنگ سے ،  پیپلز پارٹی کے رہنما رانا سجاد کے بھائی رانا مہران قتل  ہو گئے۔  فائرنگ کے نتیجے ڈوگر برادری کا ایک رکن محمد  خذیمہ بھی  قیل ہوا گیا،

 دونوں گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں ادریس، احسان اور مسافر ظفر زخمی ہو گئے۔

 جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا، نشتر اسپتال لواحقین  کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

نشتر اسپتال میں جھگڑے کے خطرہ کے پیش نظر  پولیس کی بھاری نفری  ہسپتال پہنچ گئی۔

 پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے موقع پر پہنچ کر  شواہد اکٹھے کرنے کی قانونی کاروائی شروع کردی۔