(ویب ڈیسک) نامور فلم ساز جمشید ظفر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نے فلم ساز جمشید ظفر کے بیٹے نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد ایک بہتر جگہ پر چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جمشید ظفر پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین بھی رہے، انہوں نے کون بنے گا کروڑ پتی، ڈاکو اور دوپٹہ چل رہا ہے سمیت بیس فلمیں پروڈیوس کیں۔
جمشید ظفر گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ لاہور کے گارڈن ٹاؤن میں قائم رہائش گاہ میں آج رات دس بجے ادا کی جائے گی۔