ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چڑیا گھر کا'ٹونی' چل بسا، موت کی وجہ کیا بنی؟

لاہور چڑیا گھر کا'ٹونی' چل بسا، موت کی وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: لاہور چڑیا گھر کا ٹونی شیر موت کی ابدی نیند سوگیا، شیر عرصہ دراز سے بیمار تھا،چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے طبی سہولیات فراہم کی گئیں مگر بہتری نہ آسکی ۔

 شیر فالج کی وجہ سے کافی بیمار تھا،شیر کا پچھلا دھڑ مکمل ناکارہ ہوچکا تھا۔ لاہور چڑیا گھر کی طبی ٹیمیں گزشتہ کئی سالوں سے اس کا علاج معالجہ کر رہی تھیں۔ چڑیا گھر نے محکمہ جنگلی حیات سے شیر کے لئے پرسکون موت کی اجازت بھی مانگی تھی ،گزشتہ 6 ماہ سے شیر کی حالت خراب تھی، ٹونی شیر کو خوراک لینے میں دشواری کا سامنا تھا، خون کی مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer