ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں دن دیہاڑے لڑکی کو سر راہ ہراساں کرنے کا واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: کراچی کے بعد لاہور میں بھی لڑکی کو سر راہ ہراساں کرنے کا واقعہ،موٹرسائیکل سوار کی لڑکی کو ہراساں کرتے کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔ 

کراچی کے بعد لاہور میں بھی خاتون کو سر راہ ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آ گیا۔ واقعے کی فوٹیج حاصل کر لی گئی، فوٹیج  میں موٹر سائیکل سوارملزم کو فحش حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل سوار خاتون کو فحش اشارے کرتا رہا، ملزم خاتون کا تعاقب کرکے گلی میں ہراساں کرتا رہا اور خاتون کے ردعمل پر ملزم فرار ہوگیا۔

واقعے کے متعلق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ون فائیو پر کالز اور تھانے میں درخواست دینے کے باوجود پولیس نے نہ کاروائی کی نہ ملزم گرفتار ہواجبکہ چند روز قبل مسلم ٹاؤن میں بھی رکشہ ڈرائیور خاتون کو ہراساں کرتا رہا۔