گیس کا کم پریشر : لاہور میں پانچ سو کلومیٹر بوسیدہ گیس پائپ لائنیں تبدیل کرنےکافیصلہ

Lahore, SNGPL will replace 500 Kelometerr gas pipelines, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور میں گھروں پر گیس کے کم پریشر کے سبب خوار ہونے والے لاکھوں شہریوں کی آخر کار سنی گئی۔  لاہورشہر میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی  پانچ سو کلو میٹر بوسیدہ گیس پائپ لائینز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے منصوبے کے لئے ایک ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر500 کلومیٹر نیٹ ورک کو تبدیل کیا جائے گا۔ شہر میں نوے سائیٹس پر نیٹ ورک بوسیدہ ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی ۔

زیرزمین نیٹ ورک میں پانی جمع ہونے سے گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پائپ لائینز کو تبدیل کرنے سے بلا تعطل گیس فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

منصوبے کے مطابق گلبرگ، کینٹ، اچھرہ اور امرسدھو کے علاقوں میں نیٹ ورک کو تبدیل کیا جائے گا۔والٹن، دھرم پورہ، باغبانپورہ اور والڈ سٹی کے علاقوں میں بھی پائپ لائینز تبدیل ہوں گی۔