ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مائرہ قتل کیس میں پولیس کارکردگی کا پول کھل گیا

مائرہ قتل کیس میں پولیس کارکردگی کا پول کھل گیا
کیپشن: Maira Murder case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین جمالی)مائرہ قتل کیس چالان پر 48 عتراضات لگ گئے،پولیس اعتراضات دور نہ کر سکی، پولیس کی ناقص تفتیش سے پراسیکیوشن برانچ پریشان،پولیس کو اعتراضات جلد دور کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق مائرہ قتل کیس چالان پر 48 عتراضات لگ گئے،پولیس اعتراضات دور نہ کر سکی، پولیس کی ناقص تفتیش سے پراسیکیوشن برانچ پریشان ہوگئے،پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ پولیس کی ناقص تفتیش سے ملزمان رہا ہو جاتے ہیں، پولیس تفتیش کا معیار بہتر نہیں ہو رہا ،پراسیکیوشن کمیٹی نے پولیس کوسختی سے اعتراضات دور کرنے اور اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیا ہے۔

پراسیکیوشن سکروٹنی کمیٹی نے مائرہ قتل کیس پر اعتراضات لگاتے ہوئے کہا بتایا جائے کہ اہم کیس کا چالان تاخیر سے کیوں پیش کیا؟جہاں واقعہ ہوا اس جگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیوں نہیں لگائی گئی؟ ملزمان کے پولی گرافی ٹیسٹ کیوں نہیں کروائے گئے؟

پراسیکیوشن نے سوال اٹھایا کہ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ کیوں چالان کہ ساتھ نہیں لگائی؟ پراسیکیوشن نے پولیس کو اعتراضات دور کرکے دوبارہ چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے،ملزم ظاہر جدون، اس کے بھائی طاہر جدون اور وسیم جاوید کو چالان میں گناہ گار ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  پولیس نے مائر ہ قتل کیس میں ملزم ظاہر جدون کو حراست میں لیاتھا، مائر ہ کو 3مئی کو ڈیفنس لاہور میں قتل کیاگیا،ملزم کے وکیل زرک خا ن کے مطابق ظاہرجدون 27مئی تک ضمانت پر تھا،وہ اپنے بھائی اور کز ن کے ہمراہ شامل تفتیش ہونے تھانے آیا تھا،سٹی نیوز نیٹ سے گفتگوکرتے ہوئے مائرہ کےوالدکا کہناتھا کہ ماہرہ کو اس کے دوست ورغلا کر پاکستان لائے اور پھر قتل کردیا، ماہرہ نے ظاہر جدون کو شادی سے انکار کردیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer