پی ٹی آئی کے امیدوار بلاول بھٹو کےحق میں انتخابات سے دستبردار

پی ٹی آئی کے امیدوار بلاول بھٹو کےحق میں انتخابات سے دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر  سیف اللہ ابڑو نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیف اللہ ابڑو نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 سے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے سینیٹرسیف اللہ ابڑو کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی اور بلاول بھٹو کےحق میں دستبرداری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کے علم میں آیا ہے کہ آپ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے اور  بلاول بھٹوزرداری کےحق میں پارٹی کی طرف سے دیےگئے ٹکٹ سےدستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

نوٹس کے میں کہا گیا کہ سیف اللہ ابڑو سینیٹ آف پاکستان میں پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے، پارٹی نے عام انتخابات2024 میں حصہ لینےکےلیے پارٹی ٹکٹ سے نوازا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ ابڑو پارٹی کو 3 دن کے اندر وضاحتی بیان جمع کرائیں اور جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی اور قواعدوضوابط کےمطابق مزیدکارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔