ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال میں منہ کے کینسر کی آگاہی کے حوالے سے واک

میو ہسپتال میں منہ کے کینسر کی آگاہی کے حوالے سے واک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم) میو ہسپتال میں منہ اور چہرے کے کینسر کی آگاہی کے بارے میں سیمینار اور واک ہوئی، نرسز اور طلبہ کو کینسر کے بارے میں آگاہی لیکچر دیا گیا۔

تفصیلت کے مطابق میو ہسپتال میں منعقدہ سیمینار میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قاضی سعید ، ایم ایس میو ہسپتال طاہر خلیل ، ڈاکٹر زاہد پرویز اور دیگر پرنسپل اور ڈاکٹرز نے شرکت کی ، پروفیسر ڈاکٹر قاضی سعید نے کہا کہ منہ کا کینسر پان ، گٹگا ، اور تمباکو نوشی سے ہوتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ان تمام چیزوں کو ترک کر کے منہ کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے ، سیمینار کے بعد میو ہسپتال میں آگاہی واک بھی کی گئی جس میں طلبہ کی جانب سے کینسر کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔