ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں شدید دھند کا راج، حد نگاہ کچھ میٹر تک محدود

شہر میں شدید دھند کا راج، حد نگاہ کچھ میٹر تک محدود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نادیہ مرزا)  شہر میں دھند کا راج برقرار ،  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 کم سے کم 6 ڈگری رہنے کے امکانات ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیئس گھنٹوں میں شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق  دھند کی سفید چادر نے شہر کو گزشتہ روز سے اپنے حصار میں لیئے رکھا جس سے جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ،ٹھنڈے خوشگوار موسم سے شہری بھی محظوظ ہونے لگے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 22 اور کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکان ہیں جبکہ ہوائیں 1 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔

ماہرین موسمیات کے مطابق دھند کے باعث ٹریفک کی روانگی بھی متےمتاثر ہوئی یہ ہی نہیں بلکہ ایئر پورٹ پر بھی متعداد فلائٹیں متاثر ہوئی وہاں خفظات کے پیش نظر موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیئے بند کر دیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیئس گھنٹوں میں شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ دھند کی سفید چادر بھی صبح اور شام کے اوقات میں شہر کو اپنے حصار میں لیئے رکھے گا