سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کے لئے اقدامات کا اعلان،پرائس کنٹرول کے لئے پائیدار اقدامات کا حکم فوری پلان طلب کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،5روز میں پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم دے دیا ، ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کردی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہیں،عارضی اقدامات کافی نہیں، مہنگائی پر قابو پانا ترجیحات میں اولین ہے،گراں فروشی کے خاتمے کے لئے پائیدار سسٹم وضح کیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ پھلوں ،سبزیوں اور دیگر اشیا خوردونوش کے نرخ کنٹرول کئے جائیں،گراں فروشی کا ارتکاب کرنے والوں کے سزا یقینی بنائی جائےگی۔
اجلاس میں پرویز رشید، ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب ،عظمی بخاری،بلال کیانی، افضل کھوکھر،ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ،ائی جی،جیرمیں پی اینڈ ڈی، سیکریٹرز پولیس حکام اور دیگر وں نےشرکت کی۔