ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے بہترین اساتذہ کو سرسید احمد خان ایوارڈز دینے کیلئے کمیٹیاں قائم

پنجاب کے بہترین اساتذہ کو سرسید احمد خان ایوارڈز دینے کیلئے کمیٹیاں قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے بہترین اساتذہ کو سرسید احمد خان ایوارڈز دینے کیلئے کمیٹیاں قائم کر دیں، مرکزی تقریب 23 مارچ کو لاہور میں منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے بہترین اساتذہ کو تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر سرسید احمد خان ایوارڈز دینے کیلئے کمیٹیاں قائم کر دی ہیں، ہر ڈسٹرکٹ میں سالانہ 36 بہترین اساتذہ کو سرسید احمد خان ایوارڈز سے نوازا جائے گا، مرکزی تقریب 23 مارچ کو لاہور میں منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سرسید ایوارڈز کی تقسیم کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا سربراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوگا، کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈی ای اوز شامل ہونگے، ہائر سیکنڈری سکول کا سینئر ترین پرنسپل کمیٹی کا سیکرٹری ہوگا، کمیٹی میرٹ پر ہر ضلع سے 36 بہترین اساتذہ کا انتخاب کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer