پی ایچ اے کا رنگ روڈ کو گرین کوریڈور بنانے کا اعلان

 پی ایچ اے کا رنگ روڈ کو گرین کوریڈور بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمران یونس) پی ایچ اے نے رنگ روڈ پر ایک لاکھ درخت لگا کر گرین کوریڈور بنانے کا اعلان کردیا۔ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں15کروڑ درخت لگانے کے منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرائیں گے۔

 رنگ روڈ گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے جیلانی پارک پی ایچ اے ہیڈ آفس میں پریس بریفنگ دی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ماحولیات رخسانہ نوید، چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی، وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر فیصل ظہور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ حکومت اب قبضوں کی جگہ پر جنگلات بنائے گی، گزشتہ10سال میں شہر کا 70 فیصد گرین کور ایریا ختم کر دیا گیا۔سٹی آف گارڈنزکو سٹی آف کنکریٹ بنا دیا گیا۔ مشیر کا کہنا تھا کہ دو مارچ کو باقاعدہ طور پر رنگ روڈ گرین کوریڈور کا آغاز کریں گے۔

چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی اور وائس چیئرمین حافظ ذیشان کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے کارپوریٹ اور سوشل سیکٹر کے تعاون سے منصوبے کو مکمل کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer