’ بم سائیکلون‘کے باعث38 افراد ہلاک، معاملات زندگی مفلوج

38 people died due to snowstorm in America and Canada
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برفانی طوفان نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی،’ بم سائیکلون‘ سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان کا ڈیرہ ہے، لوگوں کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، طوفان کی وجہ سےمعمول کی زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔سڑکوں پربرف جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ  پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔طوفان سے 25 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیویارک ریاست کے شہر بفیلو میں حد نگاہ صفر ہوگئی ہے، جبکہ امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے اب تک 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مسلسل برفباری ہونے کی وجہ سے متعدد گھر برف تلے دب گئے ہیں۔

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اورکیوبک برفانی طوفان سے شدید متاثرہیں۔ کیوبک سے لے کر امریکی ریاست ٹیکساس تک 17 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر